پاکستانی خبریں

ڈینگی کے حملے جاری ہیں، مختلف شہروں میں جان لیوا مچھر نے مزید 4 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، مختلف شہروں میں جان لیوا مچھر نے مزید چار افراد کی جان لے لی، تین کا تعلق راولپنڈی، ایک کا سوات سے ہے۔

ملک میں رواں سال ڈینگی سے اموات کی تعداد آٹھ ہو گئی، اس وقت بھی ہزاروں مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال اور بینظیر بھٹو شہید اسپتال میں مریضوں کے لئے خصوصی وارڈز مختص کئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں ڈینگی کے حملوں سے متاثرہ شہروں میں کراچی بھی شامل ہے، رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد انیس سو اٹھانوے ہوگئی ہے جس میں انیس سو پندرہ کیسز کراچی سے ہیں جبکہ تراسی کیسز سندھ کے دیگر ڈویژنز سے رپورٹ ہوئے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کا شہر پشاور بھی ڈینگی کی ذد پر ہے،متاثرہ افراد کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کر گئی،بٹ گرام سے آٹھ،ایبٹ آباد سے چھ،مردان سے پانچ،نو شہر ہ سے ایک اور باجوڑ سے تین نئے کیسز رپورٹ،انیس اضلاع سے ڈیٹا تاحال جمع نہیں کیا جا سکا۔

Related Articles

Back to top button