پاکستانی خبریں

دس پندرہ دن کے بعد نواز شریف سے بھی بات ہو سکتی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف رابطے میں ہیں اور دس پندرہ دن کے بعد نواز شریف سے بھی بات ہو سکتی ہے، میں نے کہا تھا کہ میں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھاہے اور سناہے لیکن شہبازشریف نے آج تک اس کی تردید نہیں کی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان بہت ریلیف میں رہتے ہیں ، ان کو کوئی پریشانی نہیں ہے ، میںپریشانی میں رہتاہوں ، میں ڈی آئی خان میں بڑے جلسے کرکے آرہا ہوں ، میں نے عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے پوچھا تھا لیکن عمران خان نے مجھے کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار شریف آدمی ہیں ، ان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں ، کام تو پنجاب کی بیوروکریسی نے کرناہے ، بیورو کریٹ تواسلام آباد کے بھی ہاتھ سے نکلے ہوئے ہیں۔پنجاب میں کام شروع ہوگیاہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تو چور اورکرپٹ تھا ، میرے اس سے اچھے بھلے تعلقات تھے ، شہباز شریف چالاک آدمی ہے ، شہبازشریف تو نواز شریف سے بھی کرپٹ ہیں ، ان کو ہیرا پھریاں آتی ہیں اور ہمارے ملک میں جو جتنا کرپٹ ہو تا ہے اتنا معزز ہوتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ شہباز شریف رابطے میں ہیں، دس پندرہ دن کے بعد نواز شریف سے بھی بات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھاہے اور سناہے لیکن شہبازشریف نے آج تک اس کی تردید نہیں کی ۔ اب پھر میں کہہ رہا ہوں شہباز شریف پھر رابطے میں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خودکش سیاستدان ضرور ہوں لیکن اتنا بھی بیوقوف نہیں ہوں کہ ہر سوال کا جواب دیدوں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے اور خود مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھناچاہئے ، میںنے بھی مولانا عبدالغفور حیدر ی کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ عالمی طاقتیں پہلے ہی ہم پر الزامات لگاتی ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے مدرسوں کونقصان پہنچ جائے ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ مدرسوں کے مہتمم خود بہت سمجھدار ہیں ۔ وہ اسلام کیلئے تو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہوسکتے ہیں لیکن اسلام آباد کے لئے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button