پاکستانی خبریں

قائد صرف اشارہ کرینگے اور لاکھوں کارکنان اسلام آباد مارچ کیلئے تیار بیٹھے ہیں،جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے گھر بھیج دینگے

اپوزیشن کے رہبر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اکرم خان دُرانی نے کہا ہے کہ حکمران جمعیت کے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے خوفزدہ ہیں۔

ہمیں کنٹینر دینے کی آفر کرنے والے کیو ں پیچھے ہٹ رہے ہیں؟ جمہوری ملک میں برداشت اور روادری حکمرانوں کا شیوہ ہوتا ہے،جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے گھر بھیج دینگے۔

قائد مولانا فضل الرحمن صرف اشارہ کرینگے اور لاکھوں کارکنان اسلام آباد مارچ کیلئے تیار بیٹھے ہیں، مغرب زدہ حکومت اور اُن کی ٹیم کے جانے تک اسلام آباد میں موجود رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button