نالائق اور نااہل حکومت جھوٹ پہ جھوٹ بول کر معیشت ٹھیک کرنے کے لئے پرعزم ہے، ترجمان ن لیگ
نجی ٹی وی کے مطابق ملکی معیشت پر حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ٹی وی لگالیں آپ کی حکومت نے قوم کو مقروض کرنے کا نیا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
اس تباہی کی ذمہ دار نالائق حکومت ہےجس نے ایک سال شش وپنج اور کنفیوژن میں ضائع کیا۔ انہوں نےکہاکہ ایف بی آر کے مطابق کہ 5.5کھرب کا ریونیو ہدف حاصل نہیں ہوسکتا، کیوں جھوٹ بولتے ہیں؟۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کم ترین ریونیو جمع کرنے کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے، عمران صاحب جولائی میں حکومت نے گزشتہ برس سے 159 فیصد زائد قرض کیوں لیا؟۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ جولائی میں حکومتی قرضوں میں 12 کھرب 37 ارب کا اضافہ آپ کی نالائقی اور نااہلی کا اعلان ہے، روپے کی تاریخی34 فیصد بے قدری کے باوجود گزشتہ جولائی میں برآمدات صرف 1.9 بلین ڈالر تھی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ امیر ٹیکس دینے میں پیچھے ہیں اِس لئے 300 ارب جی آئی ڈی سی اور چار ارب ایتھنول کی مد میں امیروں کا ٹیکس معاف،صرف جولائی میں 1.23کھرب روپے ریکارڈ قرض بڑھا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹس خسارے میں کمی سی پیک منصوبہ جات کے لئے سامان کی ترسیل بند ہونے سے آئی ہے،عمران صاحب سٹیٹ بنک بتارہا ہے کہ قرضوں کا حجم 330 کھرب 24 ارب تک پہنچ گیا۔