پاکستانی خبریں

پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انکی زبان میں جواب دیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیا جائے گا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں فوج اور عدلیہ کے خلاف غلط مہم چلائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بننے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پرحملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیاجائےگا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Related Articles

Back to top button