پاکستانی خبریں

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے،آج دنیا بھرمیں آج مسئلہ کشمیرپربحث ہورہی ہے، یورپین پارلیمنٹ، امریکی کانگریس میں بھی کشمیر پربات ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنیوا میں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کیا، جنیوامیں اٹھاون ممالک نے پاکستان کے بیانیےکا ساتھ دیا، وزیراعظم کےجنرل اسمبلی میں خطاب کو دنیا دیکھےگی، عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیراجاگرکیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ مقبوضہ وادی میں موبائل فون،انٹرنیٹ سروس بند ہے، کشمیر میں بچوں اور خواتین پر تشدد کیا جارہا ہے، کشمیری نوجوانوں کو بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے ہیں۔ دنیا بھرمیں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج ہورہا ہے۔

وزیر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو گیدڑ بھبکی قرار دے دیا، بولے بھارت مسلسل ایل او سی پر سیز فائر معاہدےکی خلاف ورزی کررہاہے، موجودہ بھارت پر ہندوتوا سوچ حکمرانی کررہی ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بھارتی مظالم کی مذمت کی، اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا،بھارت پردباؤ بڑھانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button