پاکستانی خبریں

رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دن ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ نماز کا وقفہ 30 منٹ کا ہوگا جو کہ 2 بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔ جمعے کو دفتری اوقات ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں میں عوامی لین دین یعنی پبلک ڈیلنگ پیر سے جمعرات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ جمعے کو عوامی لین دین صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوگا۔

Related Articles

Back to top button