پاکستانی خبریں

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن جاری

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نوٹی فکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے حکم سے جاری کیا۔

گزشتہ ماہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں عہدے سے معطل کردیا گیا تھا، اس حوالے سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا جائے گا اور کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button