مغربی سرحد پر2مختلف واقعات میں 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوئے ہیں: ترجمان پاک فوج

مغربی سرحد پر2مختلف واقعات میں 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وم میں پٹرولنگ پارٹی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔ حملے میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے سپاہی اختر حسین شہید ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دیر میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔

پاک افغان بارڈر پر فائرنگ سے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوئے ہیں۔ ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان سرحدی باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں