پاکستانی خبریں

بھارت کا ہر میدان میں منفی کردار عیاں، کرتارپور راہداری کیخلاف مہم شروع کردی

کرتارپور راہداری کے افتتاح سے متعلق بھارت نے پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کردی ہے۔ سفارتی مبصرین نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری کے افتتاح کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

بھارت کے وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرتارپور راہداری سے متعلق بھارتی مطالبات پر لچک کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے۔نئی دہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سروس فیس چارجز، خصوصی مواقعوں پر یاتریوں کی تعداد اور ان کے ساتھ پروٹوکول حکام کو اجازت دینے سے متعلق لچک کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ تمام مسائل حل کرلیے جائیں گے۔تاہم، ہمیں احساس ہوا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کا رویہ لچکدار نہیں تھا۔تین مسائل پر بھارت نے پاکستان سے لچک دکھانے کا کہا تھا یعنی فی یاتری 20ڈالرز چارجز، خصوصی مواقعوں پر 10ہزار یاتریوں کو آنے کی اجازت اور روزمرہ بنیادوں پر یاترہ کرنے والے افراد کے ہمراہ بھارتی پروٹوکول افسران کو آنے کی اجازت دینا۔

Related Articles

Back to top button