جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست سماعت 17 ستمبرکیلئے منظور

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ 17 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنسز کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی۔

جسٹس قاضی فائز سمیت کونسل کیخلاف دائر تمام درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلی گئیں،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ 17 ستمبر کو سماعت کرے گا،رجسٹرار آفس نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں