پاکستانی خبریں

موٹروے پر سفر کرنے والی تمام پبلک سروس ویکلز میں بھارتی فلمیں بین

ٹی وی اور کیبل کے بعد اب موٹروے پر بھی پبلک سروس ویکلز میں چلنے والی بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔

موٹروے پولیس کی جانب سے موٹر وے پر چلنے والی تمام پبلک سروس ویکلز میں بھارتی فلمیں نفرت اور نفرت انگیز مواد بین کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافر انڈین فلمیں اور نفرت انگیز مواد کی شکایت 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن اور موبائل ایپلیکیشن ہم سفر پر نوٹ کراسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button