پاکستانی خبریں

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ارکان سے حلف لیا۔

بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر کی عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کررہے ہیں۔ اجلاس کے دوران اہوان میں بم دھماکوں کے شہداء اور زخنیوں کی صحت یابی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

زمرک اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جو اعتماد کیا اس کو پورا کریں گے، صوبے میں امن وامان کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 58 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، زمرک خان اچکزئی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

سرفراز بگٹی، نواب ثناء اللہ اور جام کمال تقریب حلف برداری میں موجود نہیں تھے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، اسپیکر کے لیے ن لیگ کی راحیلہ درانی کے نام پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہے جبکہ 300 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق رفراز بگٹی آج بلوچستان اسمبلی میں حلف نہیں اٹھائیں گے، سرفراز بگٹی کو چند روز قبل ہاتھ پر چوٹ لگی تھی، جس کی دوسری سرجری آج ہونی ہے، ڈاکٹرز کے مشورے پر وہ سرجری کے بعد حلف اٹھانے ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑ دی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

دونوں ارکان بلوچستان اسمبلی میں آج بطور ایم پی اے حلف لیں گے جبکہ اختر مینگل نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button