پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے: شیر افضل

پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اقتدار میں شامل ہونے کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مسترد کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، شاید ہم اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر توقع نہیں ہے۔ انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اقتدار میں شامل ہونے کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مسترد کیا تھا۔

شیرافضل کا کہنا تھا انٹرا پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر اُمیدوار ہوں گے ان کے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان کوئی ناراضی نہیں تھی۔

Related Articles

Back to top button