پاکستانی خبریں

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سندھ کے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔ مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں، ان کے حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر اور پی پی پی رہنماؤں سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جہاں مراد علی شاہ نے 148 میں سے 112 جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار نے 36 ووٹ حاصل کیے تھے۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button