پاکستانی خبریں

پنو عاقل: دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع سکھر کے تحصیل پنو عاقل کے علاقے کچے میں زمین کے تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق دونوں قبائل سے ہے اور تصادم کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر شیخ کے مطابق قبیلے کی لاشیں ورثا لے گئے تھے اور پولیس کے بارہا رابطہ کرنے پر قبیلے کے افراد مقتولین کی لاشیں ہمارے حوالے کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقتول عبدالحفیظ کی لاش جائے وقوع سے ملی ہے، دونوں قبائل میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا۔

Related Articles

Back to top button