پاکستانی خبریں

تجزیہ کار ایاز امیر نے مودی کا شکریہ ادا کرنے کا مشورہ کیونکر دے دیا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ ہمیں مودی کا شکرادا کرناچاہئے کہ اس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایسے حالات بنا دیئے ہیں کہ ہماری بات سنی جارہی ہے لیکن ایک بات ماننی پڑے گی کہ عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ عالمی سطح پر ا ن کی بات سنی جاتی ہے ۔

ایاز امیر نے کہا ہے کہ ہم نے تو جنگیں باقاعدہ کشمیر پر لڑی ہیں۔  سوشل میڈیا پر تو ایسی ایسی فضول اصلاحیں آرہی ہیں کہ فلاں فلاں چیز وائرل ہوگئی ہے ۔ اس کے بڑے بادشاہ ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ، کشمیر کا مسئلہ اگر سوشل میڈیا پر حل ہوناہوتا تو یہ مسئلہ کب کا حل ہوگیا ہوتا۔  تحریک انصاف سے زیادہ کون سوشل میڈیا کوجانتاہے؟

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ثالثی تب ہی بنتی ہے جب دونوں فریق کہیں لیکن انڈیا ایسا چاہتانہیں ہے ۔  مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے لیکن ہندوستان نے کشمیر کی بنیادی حیثیت کوتبدیل کر دیاہے۔  ہمارے لئے ایک اچھی چیزہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کوحل نہیں کرسکا۔  وہاں پر جوحالات بنے ہیں ۔  وہ بھارت کی وجہ سے بنے ہیں۔ہمیں مودی کا شکرادا کرناچاہئے کہ اس نے ایسے حالات بنا دیئے ہیں کہ ہماری بات سنی جارہی ہے لیکن ایک بات ماننی پڑے گی کہ عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ عالمی سطح پر ا ن کی بات سنی جاتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button