پاکستانی خبریں

مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، استعفیٰ کے بعد شہباز گل نے ایسا کیا پیغام دیا جانیے اس خبر میں

وزیراعلیٰ پنجاب کے مستعفی ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مجھے اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے جو انشاءاللہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے پہلے بھی خان کا سپاہی تھا اور اب بھی ہوں۔ وطن عزیز کی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کو تقرر وتبادلوں پر اختلاف تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاحت عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ راولپنڈی سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button