پاکستانی خبریں

شاہ محمود قریشی نے بھارتیوں کی بینڈ بجا دی

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر موثر اور بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

 آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے بارے میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت  اپنی تمام ناکامیاں چھپانے کےلئے پروپیگنڈا مہم شروع کررکھی ہے۔

 وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ کشمیر کے بارے میں موجودہ حکومت کا موقف وہی ہے جو پوری قوم کا ہے۔ انہوں نےکہا کہ بھارت دفاعی پوزیشن میں ہے اور ایسا پہلے  کبھی نہیں ہوا۔

 وزیر خارجہ نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان اس ماہ کی 27 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ پاکستانی قوم اور کشمیر کی آواز کو بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات اعتراضات کے بارے میں وزیر خارجہ نےکہا کہ حکومت آئین او ر صوبائی خودمختاری کااحترام کرتی ہے۔

 اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، رانا ثنا اللہ ، خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر ز جاری کرنے کامطالبہ کیا۔

سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گرفتار رہنماوں کو پیش کرنے کے احکامات سے متعلق فیصلہ قانونی پہلووں کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button