شہلا رضا کے دفتر میں آگ لگ گئی، دیگر وزراء خوف کا شکار

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے دو فائر ٹینڈر روانہ ہو چکے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے سیکریٹریٹ کی بیرک 91 میں آگ لگی ہے جو کہ شہلا رضا کا دفتر ہے، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے بعد اند ر موجود دستاویزات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں تاہم تاحال فائر بریگیڈ کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے۔

عملے کا کہناہے کہ شہلا رضا کے دفتر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے جبکہ یہاں پر دیگر وزراء کے بھی دفاتر ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں