پاکستانی خبریں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن راولپنڈی نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے کا نتیجہ روک لیا مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن راولپنڈی نے فزکس کے پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل کے باعث صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بورڈ نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک لیا، فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کے فزکس کے پریکٹیکل کے نمبر تبدیل کیے گئے تھے جس کے باعث نتیجہ روکا گیا ہے۔ چیئرمین بورڈ کے احکامات پر کنٹرولر امتحانات نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کنٹرولر امتحانات نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ راولپنڈی کو لکھے گئے اپنے خط میں بتایا کہ فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے فہدحسن کے فزکس کے پریکٹیکل میں 14 نمبر تھے جنہیں تبدیل کرکے 30 کیا گیا۔ امیدوار فہد حسن کے فزکس پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل پر نتیجہ روکا گیا ہے۔

چیئرمین راولپنڈی بورڈ کے مطابق فزکس کے پریکٹیکل 17 جولائی کو ختم ہوئے جبکہ انہوں نے چارج 18 جولائی کو سنبھالا تھا، انہوں نے نتائج میں ردو بدل کا معاملہ نوٹس میں آتے ہی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ چیئرمین راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبروں کی تبدیلی پر صوبائی وزیر نے انکوائری کی درخواست دی ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبرز کی تبدیلی میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف انکوائری کی جائے

Related Articles

Back to top button