پاکستانی خبریں

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 251 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور ،سوات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ،دیربالا، نوشہرہ، باجوڑ،شبقدر،مہمند،مردان،راولاکوٹ،مالاکنڈ،بٹگرام ،بونیر، صوابی ،سوات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251کلو میٹر تھی۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

Back to top button