پاکستانی خبریں

بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست کیوں دی؟ اب پی ٹی آئی کا مؤقف آگیا سامنے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اقلیتی رکن بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے رہا ہے۔

اس معاملے پر اب وزیراطلاعات خیبرپخوتنخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کی تحریک انصاف کی رکنیت ختم کردی تھی، وہ جہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں، ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف میں جرائم پیشہ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

مزید جانیے: پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے بھارت میں سیاسی پناہ کیوں مانگ لی؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

انہوں نے کہا کہ بلدیو کمار پر اقلیتی ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ چلا، عدالت نے بلدیو کمار کو بری کیا ہے لیکن سورن سنگھ کے خاندان کا الزام اپنی جگہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ بلدیو کمار کو 2016 میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا تاہم گزشتہ سال عدالت نے انہیں عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا تھا۔

Related Articles

Back to top button