ڈی پی او شیخو پورہ کی فائزہ سے ملاقات، انصاف کی طالب لیڈی کانسٹیبل کا تبادلہ مریدکے کردیا گیا

لیڈی کانسٹیبل فائزہ کا تبادلہ کردیا گیاہے ، ڈی پی او شیخو پورہ نے فائزہ سے مریدے میں ملاقات کی ، ان کو اے ایس پی آفس مریدکے میں تعینات کیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق فیروز والا کچہری میں وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ حمید کو گارڈ ڈیوٹی سے ہٹا کر،  ان کامریدکے تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ ڈی پی او شیخو پور ہ صلاح الدین غازی نے فائزہ حمید سے مریدکے میں ملاقات کی ۔ فائزہ حمید کو فیروز والا کچہری سے گارڈ کی ڈیوٹی سے تبدیل کرکے اے ایس پی آفس مریدکے میں تعینات کردیا گیا ہے ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں