پاکستانی خبریں

قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کردی، عوام الناس کے لیے بڑا اعلان کر دیا، مزید جانیے تفصیلات میں

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کردی، اب انہیں آن لائن ٹیکسی ’کریم‘ کی جانب سے فری سروس فراہم کی جائے گی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کریم نے حکام کے اقدام کو سراہا۔ پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ائیرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ ایم او یو کے مطابق کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔

Related Articles

Back to top button