پاکستانی خبریں

بھارت میں کتے بھی لوگوں کو ہسپتال پہنچانے کی خدمات انجام دینے لگے، اب تک کتنے افراد اسپتال پہنچ چکے ہیں؟ جانیے اس خبر میں

بھارت کے شہر کولہا پور میں کتے کے کاٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 31 افراد اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 21 مرد، 7 خواتین اور 3 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

کولہاپور میونسپل کارپوریشن کے جانوروں سے متعلق ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم روزانہ 10 آوارہ کتوں کو پکڑتی ہے، ہم کولہاپور میں کتوں کو جراثیم کش ادویات دیتے ہیں اور کتوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وٹرنری حکام کا کہنا ہے کہ جب ایک علاقے میں کتوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے تو دوسرے علاقوں سے کتے وہاں آ جاتے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت بھر میں 3 کروڑ 50 لاکھ آوارہ کتے گلی محلوں میں گھومتے پھرتے ہیں اور سالانہ 20 ہزار کے قریب افراد کتوں کے کاٹنے سے مر جاتے ہیں، یہ تعداد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Related Articles

Back to top button