پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر بھارتی فوج کا حملہ، دل خراش اطلاعات موصول

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوس پر بھی پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حضرت امام ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے والے جلوس پر بھارتی فوج کا حملہ سانحہ کربلا کا تسلسل ہے۔

آج مختلف ٹویٹس میں انہوں نے اس حملے کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی طرف سے بدترین محاصرے اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے گھروں سے نکل کر کربلا کے جذبے کو تازہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت اور ظالم مودی کا حشر یزید جیسا ہوگا اور کشمیر آزاد ہوجائے گا۔

Related Articles

Back to top button