پاکستانی خبریں

کشمیریوں کی بہادری اور جرات کو مودی کی غاصب فوج نہ روک سکی۔۔۔ پاکستانی قیادت کی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت کو زندہ کیا۔

 قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹےرہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 9, 2019

 وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 9, 2019

 یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی سلب کر لی۔ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 9, 2019

حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی سلب کر لی۔ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

Related Articles

Back to top button