پاکستانی خبریں

کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہو گا: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے۔ کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہو گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہو گا۔

پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے۔ کشمیر کا المیہ 5 اگست کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے کو خطرات کی دھکیل رہے ہیں ،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم منظر عام پر لا رہی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button