پاکستان کی طرف وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بیالیسویں اجلاس کی نمائندگی کرینگے

 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے.

جو آج جنیو امیں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس تین ہفتے تک جاری رہے گا۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں کشمیر سیل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ عالمی برادری کے نمائندوں کے سامنے بے گناہ کشمیریوں کامقدمہ پیش کریں گے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں