پاکستانی خبریں

سندھ اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہورہا ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہورہا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ممبران کے ساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہورہا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ممبران کے ساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھا جارہا ہے۔ میڈم فریال تالپور ایم پی اے ہیں، اُن کا استحقاق ہے کہ وہ اسمبلی کے اجلاس اور کمیٹیز میں شرکت کریں جو کہ حکومت کی جوابداری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رول بیاسی یہ کہتا ہے کہ ممبر حراست میں ہو تو وہ اجلاس میں شرکت کرسکتا ہے۔ میں نے خود چیف سیکریٹری پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی کہ فریال تالپور کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی بھی ہوگیا لیکن پروڈکشن آرڈر نہیں پر عمل نہیں ہوا۔ نیب کے چیئرمین کو خط لکھا تھا تو انہوں نے فوری اُن کو اجلاس میں بھیجا۔ اب وہ جیل کسٹڈی میں ہیں، جیل حکام قانون کے پابند ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button