عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارروں کی سچی رپورٹس بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت، ترجمان دفتر خارجہ کی بھارتی منفی ہتھکنڈوں پر دو ٹوک موقف

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی دعووں کے برعکس کشمیریوں پر پیلٹ گن استعمال کی جا رہی ہے،دو کشمیری کسانوں کو عسکریت پسند قرار دینے کی سرتوڑ کوشش کرکے جھوٹی کہانی گھڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

نجی چینل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارروں کی سچی رپورٹیں بھی بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

بھارتی دعووں کے برعکس کشمیریوں پر پیلٹ گن استعمال کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے معلومات حاصل کرنے پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی فوج غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو کشمیری کسانوں کو عسکریت پسند قرار دینے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے اور جھوٹی کہانی گھڑی جا رہی ہے۔ بھارت جھوٹی کہانیاں گھڑنے کے بجائے کشمیریوں پر ظلم وتشدد بند کردے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ اور کشمیری قیادت خصوصاً حریت قیادت نظر بند یا قید ہے۔ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے بھارتی بربریت کو بے نقاب کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں