مسل لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب نے تشویش کا اظہار کر دیا، تفصیل جانیے اس خؓبر میں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب وقت پر نوٹس لے لیں۔

ملک میں پولیو اور ڈینگی کے مریضوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ عمران صاحب آپ کی نالائقی کی وجہ سے معیشت، پولیو، ڈینگی، صحت اور تعلیم کے تمام چلتے ہوئے کامیاب پروگرام تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی نالائقی اور نااہلی کے وائرس نے پورے نظام کو پولیو زدہ کردیا ہے۔ پولیو پر ٹیکینکل ایڈوائزری گروپ کی رپورٹ عمران صاحب کے خلاف صحت کے شعبے کی چارج شیٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں