بین الاقوامی

امریکا کا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، بھارت پر بےچینی طاری

امریکا نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کی کشید ہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے انسانی حقوق کی پامالی اور جبری گرفتاریاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے کہا ہے کہ کشمیر پر عائد پابندیوں اور گرفتاریوں پر تشویش ہے، امریکا کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر بھی تشویش ہے۔

مورگن اورٹیگس نے کہا ہے کہ امریکا بھارت پر زور دیتا ہے کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے، بھارت انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کرے ،امریکا نے بھارت پر مقامی سیاسی قیادت سے مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button