بین الاقوامی

یمنی افواج کے سعودی اتحادی اڈوں پر جوابی حملے، 30 سے زیادہ فوجی ہلاک

یمنی افواج نے سعودی اتحادی اڈوں پر زلزال ون اور کیٹوشا میزائلوں سے جوابی حملے کئے ہیں، جس کے نتیجے میں تیس سے زیادہ فوجی ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی افواج نے سعودی اتحادی اڈوں پر جوابی حملے کرنے کے دعوے کئے ہیں۔ یمنی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزال ون اور کیٹوشا میزائلوں سے صوبہ حجہ کی فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی افواج نے ان میزائل حملوں کو اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا دعوا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں تیس سے زائد اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کے لئے اس طرح کے میزائل اور ڈرون حملے ڈراؤنے خواب بن گئے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اتحادی ممالک کی مدد سے دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت اورمحاصرہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھرہوچکے ہیں۔ سعودی حملوں اور محاصرے کے باعث اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button