بین الاقوامی

سعودی اتحادیوں کی جانب سے یمن کے شہر دھامر میں بمباری، 100 سے زائد افراد جاں بحق

سعودی اتحادی افواج نے یمن میں بارود کی بارسات کر دی، یمن کے شہر دھامر میں بمباری کے نتیجہ میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، مقامی افراد کے مطابق رات گئے چھ مرتبہ فضائی بمباری کی آوازیں سنیں گئیں۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن کے شہر دھامر میں بمباری کی جسکی وجہ سے سو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چالیس افراد زخمی ہوگئے۔مقامی افراد کے مطابق رات گئے چھ مرتبہ فضائی بمباری کی آوازیں سنیں گئیں۔

سعودی اتحاد کے مطابق یمن کے شہر دھامر میں ایک ڈرون اور میزائل کے ڈپو کو تباہ کیا گیا،جبکہ حوثیوں کے مطابق اس حملے میں ایک حراستی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن میں دو ہزار پندرہ سے جنگ جاری ہے اور روز ہی فضائی حملے کیے جاتے ہیں،جنگ کی وجہ سے صحت کی سہولیات شدید متاثر ہوئی ہیں،جنگ زدہ ملک میں تقریبا ایک کروڑ افراد امداد کے طور پر فراہم کی جانے والی خوراک پر انحصار کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں جاری اس جنگ کے نتیجے میں اب تک تقریبا ستر ہزار لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button