بین الاقوامی

چینی فوج کا بحیرہ جنوبی چین سے امریکی جہاز کو بھگانے کا دعویٰ

چینی فوج نے بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو وارننگ دے کر بھگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

چینی فوج نے الزام لگایا ہےکہ امریکی جنگی جہاز ( ڈسٹرائر) غیر قانونی طور پر بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہوا، چینی افواج نے امریکی ڈسٹرائرکی نگرانی کی اور اسے خبردار کرکے بھگا دیا۔

چینی فوج کا کہنا ہےکہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چین کے علاقائی پانیوں میں گھسا، امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے مصروف آبی گزرگاہ میں امن واستحکام کو کمزورکیا، چینی فورسز ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گی، قومی خود مختاری، بحیرہ جنوبی چین میں امن واستحکام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب چینی فوج کے الزام پر امریکی بحریہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ امریکی ڈسٹرائر کو بحیرہ جنوبی چین سے نکالے جانے سے متعلق چین کا بیان غلط ہے۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہےکہ امریکی جنگی جہاز نے بحیرہ جنوبی چین میں معمول کی کارروائی کی، اسے نکالا نہیں گیا، جہاں بھی عالمی قوانین اجازت دیتے ہیں وہاں امریکا نقل و حرکت جاری رکھےگا۔

Related Articles

Back to top button