بین الاقوامی

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کارنامہ، سارے عالمی رہنما حیران

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جی سیون سمٹ میں اچانک آمد سےسمٹ میں موجود عالمی رہنما حیران رہ گئے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اس سال جی سیون سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہے ہیں۔ فرانس کے وزارت خارجہ کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کو جی سیون سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اتوار کے روز جی سیون ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے ۔

جہاں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، برطانیہ ، اٹلی اور جاپان کے رہنما پہلے سے موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی اچانک آمد نے سب کو حیران کر دیا فرانسیسی صدر میکرون نے ایران جوہری معایدے پر ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایرانی وزیرخارجہ کو دعوت دی تھی۔ فرانسیسی صدر کے اس فیصلے کو بین الاقوامی سطح پرسراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button