بین الاقوامی

کینیڈا کا کشمیریوں پر مظالم میں ملوث بھارتی فوجی افسروں کو ویزا دینے سے انکار

کینیڈا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی فوج کی بدترین دہشت گردی پر انڈیا کے سابق بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

کینیڈا کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم میں ملوث 7 بھارتی فوجی افسروں کو ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ ان میں 2سابق لیفٹیننٹ جنرل، 3سابق بریگیڈیئر اور 2انٹیلی جنس افسر شامل ہیں۔

کینیڈا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی فوج کی بدترین دہشت گردی پر انڈیا کے سابق بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین امیگریشن نے بھارت کے 2 سابق لیفٹیننٹ جنرل، 3 سابق بریگیڈئیرز اور انٹیلی جنس کے 2 افسران کو ویزہ دینے سے انکار کیا ہے۔

بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل امریت سنگھ جو سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن اور کواٹر ماسٹر جنرل کے طور پر کام کرچکے ہیں، نے کینیڈا کی جانب سے ویزا نہ دیئے جانے پر ہندوستانی وزارت دفاع کو خط لکھ کر اس پابندی سے آگاہ کیا ہے۔

کینیڈین امیگریشن آفس کا کہنا ہے کہ تمام افسران مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے ہیں، اس لیے مذکورہ سابق بھارتی فوجیوں کو ویزے نہیں دیے جا رہے۔

Related Articles

Back to top button