بین الاقوامی

کابل دھماکہ: 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک شادی ہال میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ اچانک خودکش دھماکا ہو گیا ،دھماکے میں 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، افغان میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے اور ہال کھچا کھچ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںاور امدادی کارروائیاں شروع کردیں

افغان شادیوں میں اکثر سیکڑوں مہمان شریک ہوتے ہیں جو کہ بڑے ہالز میں جمع ہوتے ہیں اور عام طور پر مرد، خواتین اور بچوں سے الگ ہو جاتے ہیں۔ شادی میں آئے ایک مہمان محمد فرہاغ کے مطابق وہ خواتین والے حصے میں موجود تھے جب انھوں نے دھماکے کی آواز سنی۔

انھوں نے بتایا ’ہر کوئی چیختا اور روتا ہوا باہر کی طرف بھاگا‘۔ ‘تقریباً 20 منٹ تک ہال دھویں سے بھرا رہا۔ مردوں والے حصے میں تقریباً ہر کوئی یا تو مر چکا تھا یا زخمی تھا۔ دھماکے کے دو گھنٹے بعد بھی وہ ابھی تک لاشوں کو ہال سے باہر لا رہے ہیں’۔

افغان میڈیا کے مطابق دہشتگردحملے میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد نشانہ بنے ،تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

 

Related Articles

Back to top button