بین الاقوامی

کابل میں کار بم دھماکے سے 18 افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ایک تھانے میں کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے میں زخمی ہونے واے ایک سو آٹھ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کاہدف پولیس ہیڈکوارٹر تھا۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Related Articles

Back to top button