بین الاقوامی

بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھا جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے گزشتہ ماہ دوسری رپورٹ جاری کی جس میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا ہے، رپورٹ میں زیرحراست ہلاکتوں اور پیلٹ گن کے استعمال کا ذکر ہے، اس کے علاوہ خواتین سے بدسلو کی، ظلم وستم اور اغوا جیسے اقدامات کا ذکر کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں کو جبر وتشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی اقدام کشمیریوں کے خوف میں مزید اضافے کا موجب بن رہا ہے جس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں پاکستان اقوام متحدہ کو 27اپریل کو لکھے گئے خط میں آگاہ کر چکا ہے،ایسی صورتحال سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔

اقوام متحدہ کو اس تمام صورتحال ک انوٹس لینا چاہیے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے اور بھارت کولائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ واقعات کا جائزہ لینے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن تشکیل دیا جائے۔

پاکستان کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ جموں وکشمیر کی تعیناتی کا مطالبہ کرت اہے، پاکستان کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لے بھارت کی طرف سے ایل اوسی پر فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہوا اور بھارتی اشتعال انگیزی سے معصوم شہریوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔

اگر صور تحال ایسا رہا تو حطے میں مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مزید 10 ہزار فوجی بھجوانے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ بھارتی ریلوے کی ہفتے بھر کیلئے راشن محفوظ کرنے کی ہدایات قابل تشویش ہیں۔ سری نگر ایئرپورٹ پر طیاروں کی نقل وحرکت خدشات کو تقویت دے رہی ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button