بین الاقوامی

پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے: ایران

ایرانی نائب وزیر کلچر قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،ایرانی نائب وزیر کلچر قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سرکاری دورے پرآئے ہوئے وزارت کلچر اینڈ اسلامک گائیڈنس ایران کے معاون وزیرڈاکٹر حسین روزبہ نے کہا کہ ثقافت اوردیگرمشترکات میں ایران اورپاکستان میں سب سے زیادہ مماثلت ہے اوراس مشترکہ ثقافت اور اقدارمیں موجود مماثلت کو دونوں ملکوں کو مل کرپروان چڑھانے کی ضرورت ہے اس کے ذریعے سے دونوں ملکوں کے عوام اورحکومت کو ایک دوسرے کے ساتھ قریب لایا جاسکتا ہے اورایران اس حوالے سے ہرقسم کے تعاون اورہمکاری کیلئے تیارہے۔

ڈاکٹر حسین روزبہ نے کہا کہ پاکستا ن کے عظیم شاعر علامہ اقبال کو ایران کے عوام قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں اورایران میں سب سے زیادہ مشہورہیں انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران کے رہبرآیت اللہ خامنہ ای جو کہ ایران میں سیاسی لحاظ سے بھی اہم عہدے پرفائز ہیں علامہ اقبال کے سب سے زیادہ گرویدہ ہیں ڈاکٹر روزبہ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے اشعار کے زریعے نوجوان نسل کو شعوردلانے اوران کو اپنے اباء و اجداد کے عظمت رفتہ کو یاددلانے کی پوری کوشش کی ہے اس لحاظ سے علامہ اقبال کے اشعار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اوران پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں عالمی قوتوں کی سازش اوراقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران کی نوجوان نسل نے علامہ اقبال کی نصیحتوں پرعمل کرکے انہوں نے ہرمیدان میں لازوال ترقی کی ہے اوردنیا کو بتا دیا ہے کہ ایرانی قوم ناقابل شکست قوم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی نوجوان نسل اقبال لاہوری کے اشعار اورنصیحت پرعمل پیراہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ ترقی کے منازل طے نہ کرسکیں اوربلندی کو نہ چھوسکیں۔

ڈاکٹرحسین روز بہ نے مزید کہا کہ ایران میں برسر اقتدار حکومت صدر جناب ابراہیم رئیسی کی سربراہی میں ہمسایہ برادرملکوں سے بہتر روابط استوارکرنے کیلئے کوشاں ہے اورہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات اور تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے درمیان لازوال تعلقات ہیں دونوں ملکوں نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت ،زبان و ادب اورمشترکہ اقدار کو فروغ دے کرمستقبل کو مزید روشن اورتابناک بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دورزہ دورے میں پاکستان میں خوبصورتی،امن ،پیارومحبت اورمہمان نوازی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا تاہم انہوں نے میڈیا سے شکایت کی کہ وہ پاکستان کا حقیقی اورمثبت چہرہ دنیا کے سامنے دیکھانے کے بجائے اسے مسخ کرکے دیکھایا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا فارسی زبان سے محبت دیکھ کربڑی خوشی ہوئی فارسی زبان و ادب اورثقافت کو فروغ دینے اوراس کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے نزدیک لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے ایران کے یونیورسٹیوں میں طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے لئے آنے کی دعوت دی اورکہا کہ طلبہ کے علاوہ باقی شعبوں سے تعلق ر کھنے والے افراد کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ ایران آئیں اورترقی اوراسلامی انقلاب کا حقیقی چہرہ خود دیکھ لیں میڈیا ایران کی ترقی نہیں دکھا رہا ہے۔

میٹ دی پریس کے آغاز میں کلچرل قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد ڈاکٹر خزاعی نے مہمانوں کا مختصر تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روزبہ اورڈاکٹر عرب اسد ی ایران کے ہم شخصیات میں شامل ہیں اوردونوں کے دنیا کے کئی میگزین اوررسائل میں تحقیقی اورعلمی مقالے شائع ہوئے ہیں اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے انہوں نے دعوت قبول کرکے تشریف لانے والے تمام صحافیوں اورنامہ نگاروں کا شکریہ بھی اداکیا۔

Related Articles

Back to top button