بین الاقوامی

بھارتی میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر دراندازی کا مردہ زندہ کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب بھارت فورسز کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں کلسٹر ٹوائے بموں کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا اداروں کا سہارا لیتے ہوئے جان بوجھ کر دراندازی کا مردہ زندہ کرنے کی کوشش کی تھی، پاک بھارت افواج کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ ہی کوئی بھارتی فوجی غائب ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہونا ثابت ہوگیا کہ بھارتی فوج اپنی ہی رپورٹ پر قائم نہیں رہ سکتی، مودی سرکار ڈولڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کی ثالثی پیشکش سے نظریں چرارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں کونشانہ بنانےکے لئےکلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کیا تھا، کلسٹرٹوائے بم سے 4سال کے بچے سمیت 2شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31جولائی کوآبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4سال کے بچے سمیت2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

کلسٹربم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔

خیال رہے کلسٹرٹوائے بم شہریوں کیخلاف تباہ کن ہتھیار ہے، اس بم سے بچوں،گھروں کوخصوصی طورپرنشانہ بنایاجاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پرکھلونوں کی شکل میں بکھرجاتا ہے، اس بم سے40فیصد بچےنشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹرٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔

کلسٹرٹوائے بم پھٹنے کے بعد بلیڈ کی طرح ہزاروں ٹکڑوں میں پھیلتا ہے ، یہ بم بارودی سرنگوں سے زیادہ خطرناک ہیں جبکہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے۔

Related Articles

Back to top button