بین الاقوامی

کویت سے 607 تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا گیا

کویت میں 11 دنوں میں کل 607 تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا جن میں 267 خواتین بھی شامل ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 11 دنوں میں 607 تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

یہ اقدامات سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گرفتار شدہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کرنے اور ملک سے ان کی ملک بدری کو تیز کرنے کی خواہش کے تحت آتے ہیں،

کویت نے گزشتہ مہینوں میں غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی رعایتی مدت میں بار بار توسیع کی ہے تاکہ انہیں اپنی حیثیت کو قانونی شکل دینے کا وقت دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کویتی وزارت داخلہ نے حکم دیا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے تارکین وطن کے بینک اکاؤنٹس بند کر دیئے جائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بدر کیے گئے غیرملکیوں کے بینک اکاؤنٹ غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال نہ ہو اسی سبب اکاؤنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے حکام نے بینک حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنا شروع کیا جس کا مقصد ایسے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا ہے جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button