بین الاقوامی

سعودی حکومت نے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کے تمام اسکولوں میں جمعہ 7 جنوری سے 10 روز کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق تمام اسکولوں میں جمعہ 7 جنوری سے 10 روز کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور چھٹیاں ختم ‏ہونے پر تدریسی عمل 16 جنوری بروز اتوار کو شروع ہو گا۔

مملکت کے تمام اسکولوں میں آج تدریس کا آخری دن تھا جس کے بعد سے اسکولز بند کر کے طلبہ و اساتذہ کو ‏چھٹیاں دی جائیں گی۔

وزارت تعلیم نے تدریسی سال کو 3 سمسٹر میں تقسیم کیا ہے اور ہر سمسٹر میں 13 ہفتے رکھے گئے ہیں۔ ‏سمسٹر کے دوران طویل ہفتہ وار چھٹیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

رواں سمسٹر کی چھٹیاں ختم ہونے پر تدریسی عمل 7 شعبان تک جاری رہے گا جس کے بعد 10 یوم کی چھٹیاں ‏ہوں گی اور پھر آخری سمسٹر میں ذوالحجہ کے شروع تک 2 طویل ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button