بین الاقوامی

چین کی امریکا کو تائیوان کے معاملے میں ’مداخلت‘ پر سنگین نتائج کی دھمکی

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو تائیوان کے لیے اپنے اقدامات کی وجہ سے ’ناقابل برداشت قیمت‘ ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین جمہوری طریقے سے تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے جبکہ گزشتہ دو برس میں اس نے اپنی خودمختاری کے دعوے پر زور دینے کے لیے فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھایا ہے۔

جس کے بعد تائیوان میں غصہ اور واشنگٹن میں تشویش پائی جاتی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’تائیوان کی آزادی کے متحرک قوتوں کی حوصلہ افزائی کر کے’امریکا‘ نہ صرف تائیوان کو ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں جھونک رہا ہے جس کی واشنگٹن کو ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک آزاد ملک ہے اور اپنی آزادی اور جمہوریت کے دفاع کا عزم کرتا ہے جبکہ چین باقاعدگی سے اس جزیرے کو امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات میں سب سے حساس مسئلہ قرار دیتا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے پاس چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button