بین الاقوامی

امریکا نے کن ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا؟ تفصیلات جانیں

امریکا نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق پابندیوں سے ہمیں اومی کرون کوسمجھنےکاوقت ملا اور سفری پابندیاں 31 دسمبرسے ہٹائی جائیں گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جانتےہیں کہ موجودہ ویکسین اومی کرون کےخلاف موثرکام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکا نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفرپابندیاں عائد کی تھیں۔

Related Articles

Back to top button