بین الاقوامی

لندن: عمارت میں آگ لگنے کے باعث 4 بچے ہلاک

لندن: سٹن کے علاقے میں عمارت کے گراونڈ فلور میں آگ لگ گئی، جس سے 4 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ آٹھ فائر انجن اور تقریباً 60 فائر فائٹرز نے فوری آگ بجھانے میں مدد فراہم کی۔…

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو گھر سے نکال کر ابتدائی طبی سہولیات دی گئیں، جس کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

پولیس کی جانب سے تحیقات مکمل کرنے تک علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button