بین الاقوامی

اومیکرون ویرینٹ غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے جینیوا میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 77 ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس بات کا امکان ہے ہے جن ممالک میں اومیکرون کی موجودگی کااعلان نہیں کیا گیا وہاں بھی یہ موجود ہو۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون جس رفتارسے پھیل رہا ہے وہ اس سے پہلے کسی ویرینٹ میں نہیں دیکھی گئی۔ اگراومیکرون مہلک نہ بھی ہوتب بھی بڑی تعداد میں اومیکرون کیسز صحت کے سسٹمز پربوجھ ثابت ہوں سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button